اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں میں نرمی...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی قرار داد منظور نہ ہوسکی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندے رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی قرار داد منظور نہ ہوسکی۔

قرار داد کا مسودہ ستمبر کے مہینے میں سلامتی کونسل کی صدارت کے فرائض سر انجام دینے والے ملک جمہوریہ کوریا نے پیش کیا تھا، جس کے حق میں 4 جبکہ مخالفت میں 9 ووٹ آئے۔ 2 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی منظوری کے لئے حمایت میں 9 ووٹ حاصل کرنا ضروری تھے جو نہیں مل سکے۔

اگر یہ قرار داد منظور ہو جاتی تو یہ ایران کے خلاف سنیپ بیک طریقہ کار کو روک دیتی، یہ طریقہ کار ایران کے جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2231 میں شامل ہے جو اس معاہدے کی توثیق کرتی ہے، اسے باضابطہ طور’’ مشترکہ جامع لائحہ عمل‘‘(جے سی پی او اے) کہا جاتا ہے۔

جے سی پی او اے میں شامل 3 یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی جنہیں ای  تھری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایران کی طرف سے عدم کارکردگی پر 28 اگست کوسلامتی کونسل کو مطلع کرتے ہوئے سنیپ بیک طریقہ کار دوبارہ فعال کردیا ہے۔

قرارداد 2231 کے مطابق اگر سلامتی کونسل کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے تو نوٹیفکیشن کے 30 دن بعد  اقوام متحدہ کی وہ تمام پابندیاں دوبارہ لاگو ہو جائیں گی جو اس قرارداد سے پہلے نافذ تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!