اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانپاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے زائد

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے زائد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ تعداد جاری کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہو گئی، اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہو گئی، اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہوچکی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!