ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کیا جائیگا جبکہ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنیوالے نان فائلرز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شادیوں پر 20، 20ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والوں کو بھی گرفت میں لایا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے، گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا رواں سال سے موازنہ کیاجائے گا۔
