اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین-ملائیشیا ’’ایئر سلک روڈ‘‘ شراکت داری سے علاقائی انضمام مضبوط

چین-ملائیشیا ’’ایئر سلک روڈ‘‘ شراکت داری سے علاقائی انضمام مضبوط

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کی شن ژین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ژینگ ژو سے لکسمبرگ جانے والے طیارے میں سامان لوڈ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے ایل آئی اے) اور ژینگ ژو شن ژینگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (سی جی او) کے درمیان ایک تزویراتی فضائی کارگو شراکت داری کا آغاز ہوا ہے جس سے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان)  کے درمیان انضمام کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

ژینگ ژو-کوالا لمپور "ایئر سلک روڈ” بین الاقوامی تعاون فورم کے شرکاء نے کہا کہ یہ شراکت داری پورے ایشیا میں کارگو روابط کو وسعت دینے کے لئے ترتیب دی گئی ہے جس کا مقصد کے ایل آئی اے اور سی جی او کو خطے کے بڑے ہوائی مراکز کے طور پر ابھارنا ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے "ایئر سلک روڈ” کے تحت علاقائی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

فورم میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک نے کہا کہ چین کے وسطی علاقے کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے نقل و حمل مرکز ژینگ ژو کو آسیان کی راہداری کے ایل آئی اے سے جوڑنے سے ای-کامرس، الیکٹرانکس، دواسازی اور تازہ زرعی اجناس جیسے قیمتی شعبوں میں نئے مواقع کھلیں گے۔

انتھونی نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے کے ایل آئی اے جنوب مشرقی ایشیا میں ایک اہم کارگو مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔ بنیادی شہری سہولیات، ڈیجیٹل نقل و حمل اور کسٹمز کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کے ذریعے اہم منڈیوں تک تیز رسائی ممکن بنائی جائے گی۔

ملائیشیا میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ژینگ شوئے فانگ نے کہا کہ ہینان اور ملائیشیا کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ ژینگ ژو اور ملائیشیا کے درمیان بین الاقوامی کارگو پروازوں کا آغاز کیا جائے گا اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جو جنوب مشرقی ایشیا کو جوڑنے والے "ایئر سلک روڈ” پائلٹ منصوبے کی جانب ایک مضبوط پیش رفت ہے۔

فورم کے دوران چینی اور ملائیشین صنعتکاروں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے جن میں فضائی نقل و حمل کی گنجائش میں توسیع، زرعی برآمدات، کولڈ چین لاجسٹکس اور تجارتی سہولت کاری جیسے شعبے شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!