اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں خواتین کی تعلیمی سطح میں نمایاں اضافہ

چین میں خواتین کی تعلیمی سطح میں نمایاں اضافہ

ایک وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے  کہ چین نے خواتین کو ہر سطح اور ہر شعبے کی تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور خواتین کے تعلیم کے حق کو موثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے خواتین کو ہر سطح اور ہر قسم کی تعلیم تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لئے زبردست کوششیں کی ہیں اور تعلیم کا حق موثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔

’’نئے دور میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی میں چین کی کامیابیاں‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے مطابق بنیادی تعلیم میں صنفی فرق کو بڑی حد تک ختم کر دیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں کنڈرگارٹن میں لڑکیوں کا تناسب 47.3 فیصد اور 9 سالہ لازمی تعلیم میں لڑکیوں کا تناسب 46.98 فیصد رہا۔ وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سکول کی عمر کی لڑکیوں کی ابتدائی تعلیم میں خالص اندراج کی شرح 99.9 فیصد سے اوپر ہے۔

وائٹ پیپر نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں مرد اور خواتین طالب علموں کے درمیان تقریباً توازن حاصل کرلیا گیا ہے۔

2024 میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین طالب علموں کا تناسب مجموعی داخلوں کا 50.76 فیصد تھا جو 1995 کے مقابلے میں 14.15 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ ان میں سے خواتین گریجویٹ طالب علموں کا تناسب 50.01 فیصد رہا جو 1995 سے 22.43 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!