اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر اعظم کا ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے متعلق اصلاحات آگے...

چینی وزیر اعظم کا ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے متعلق اصلاحات آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کو بتدریج بڑھانے سے متعلق اصلاحات کے مستقل اور منظم نفاذ پر زور دیا تاکہ چینی جدیدکاری کو آگے بڑھانےمیں درکار اہم معانت فراہم کی جا سکے۔

لی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے ان خیالات کا اظہار اصلاحات کی کوششوں کو  فعال کرنے کے بارے میں ریاستی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات عمر رسیدہ آبادی کے مسائل  کو فعال طور پر حل کرنے اور  آبادی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صلاحیت کے فوائد کو مکمل طور پر سامنے لانے اور چینی جدیدکاری کو آسان بنانے کی عملی ضرورت کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے بہتر تحفظ اور بہتری کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

چینی وزیر اعظم نے تاخیر سے ریٹائرمنٹ پالیسی پرعمل درآمد میں رضاکارانہ شرکت اور لچک کے اصول پر عمل کرنے پر زور دیا  تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے  کہ یہ ملازمین کے ارادوں کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے معاون پالیسیوں اور اقدامات کی فوری تشکیل اور بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن پالیسیوں کو براہ راست اصلاحاتی منصوبے سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے انہیں جلد از جلد متعارف اور نافذ کیا جانا چاہئے۔

لی نے کہا کہ روزگار میں اضافہ، اصلاحات کی پیشرفت کی جانب ایک اہم قدم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزدوروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا نے اورکالج گریجویٹس اور دیگر نوجوانوں کے لئے روزگار کی پالیسیوں پر عمل درآمد اور اصلاح پر زور دیا۔

اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور  ریاستی  کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ اور ریاستی کونسلر وو ژینگ لونگ نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت  ریاستی  کونسلر شین  یی چھن نے کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!