بیجنگ: چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی علاقے تائیوان کو مسلح کرنا اور تائیوان کی آزادی کی حامی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنا فوری طور پر بند کرے۔
تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے حالیہ امریکی منصوبوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ریاستی کونسل تائیوان امور دفترکے ترجمان چھن بین ہوا نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کا احترام کرے۔
ترجمان نے کہا کہ لائی چنگ تی کی سربراہی میں تائیوان کے حکام کی فوجی تیاری صرف ان کی اپنی تباہی کا باعث بنے گی۔
