اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر چین۔ جاپان معاہدہ طے پاگیا

فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر چین۔ جاپان معاہدہ طے پاگیا

بیجنگ: فوکوشیما ڈائی چی جوہری بجلی گھر سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے معاملے پر چین اور جاپان کے متعلقہ محکموں کے درمیان حال ہی میں مشاورت کے متعدد دور ہوئے۔

جاپانی حکومت نے فوکوشیما ڈائی چی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج 24 اگست 2023 سے یطرفہ طور پر شروع کیا تھا۔

چین اس معاملے میں اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے جس نے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی اور بیرونی دنیا کے خدشات کو سنجیدگی سے دور کرے، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرے،  ایک آزاد اور موثر طویل مدتی عالمی نگران انتظام کے قیام میں مکمل تعاون کرے جس میں تمام شراکت دار نمایاں طور پر شامل ہوں اور چین کے مہیا کردہ آزادانہ نمونے اور نگرانی قبول کرے۔

اس ضمن میں جمعہ کو چین اور جاپان کے متعلقہ محکموں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

اتفاق رائے میں طے شدہ نکات کے مطابق جاپان واضح طور پر عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ انسانی صحت اور ماحول کو منفی اثرات سے بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گا اور سمندری ماحول اس کے سمندری حیاتیاتی نظام پراثرات کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

چین اور دیگر تمام شراکت داروں کے خدشات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے جاپان جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے اہم مراحل میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ایک طویل مدتی عالمی نگراں انتظام کے قیام کا خیرمقدم کرے گا اور اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چین اور دیگر تمام شراکت دار اس انتظام میں نمایاں طور پر شریک ہوں اور شراکت دار ممالک کے فراہم کردہ نمونے اور نگرانی کی لیبارٹری کے درمیان موازنہ کیا جاسکے۔

فریقین نے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خدشات کا مناسب حل نکالنے کے لئے حیاتیاتی ماحولیاتی نظام اور  انسانی زندگی و صحت کے تحفظ کے لئے ذمہ داری کے بڑے احساس کے ساتھ بامقصد ، سائنسی بنیادوں پر مبنی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

چین کا کہنا ہے کہ اس نے متعلقہ چینی قوانین ، قواعد و ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے تحت جاپانی آبی مصنوعات کے خلاف عارضی ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے فریم ورک میں طویل مدتی عالمی نگرانی میں چین کی نمایاں شرکت اور شریک ممالک کے فراہم کردہ آزادانہ نمونے اور دیگر نگران جانچ پڑتال کے بعد چین سائنسی شواہد کی بنیاد پر متعلقہ اقدامات میں ردوبدل کرنا شروع کردے گا اور بتدریج ان جاپانی آبی مصنوعات کی درآمدات دوبارہ شروع کرے گا جو ضابطوں اور معیار پر پوری اترتی ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!