اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مقامی طلب بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں

چین نے مقامی طلب بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں

بیجنگ: چین کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ سازقومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے   کہا ہے کہ وہ مقامی طلب کو بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری اور کھپت کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔

ترجمان جن شیان ڈونگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ این ڈی آر سی خاص طور پر سماجی سرمایہ کاری کی رہنمائی اور اسے چلانے میں سرکاری سرمایہ کاری کی حمایت جاری رکھے گا ، جبکہ نجی کاروباری اداروں کو بھی بڑے قومی منصوبوں میں حصہ لینے کی ترغیب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی آر سی نجی سرمایہ کاروں کو مزید اعلی معیار کے منصوبوں کی پیش کش کرے گا، دانشمندانہ طور پر حکومت اور نجی سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دے گا  اور نجی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے رئیل سٹیٹ سرمایہ کاری ٹرسٹ کے باقاعدگی سے اجراء میں تیزی لائے گا۔

کھپت میں اضافے کے بارے میں جن نے کہا کہ معاشی منصوبہ ساز "سب سے پہلے روزگار” کی پالیسی پر عمل کرے گا اور آمدنی بڑھانے کے لئے مزید طریقوں کی تلاش کرے گا، جس سے لوگوں کی خرچ کرنے کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!