اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ اقوام متحدہ سربراہی اجلاس برائے مستقبل اورجنرل اسمبلی کے 79ویں...

چینی وزیرخارجہ اقوام متحدہ سربراہی اجلاس برائے مستقبل اورجنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی 22 سے 28 ستمبر تک اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس برائے مستقبل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی عام بحث  میں صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے جمعرات کوبتایا کہ دورے کے دوران وانگ چین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی عالمی ترقی کے اقدام  اور اے آئی پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے پروگرام سمیت سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح کی کھلی بحث، برکس وزرائے خارجہ اور جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاسوں  میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وانگ یی  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے صدر اور متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!