اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی صدر نے مغربی ممالک سے خوراک کی درآمد پر پابندی میں...

روسی صدر نے مغربی ممالک سے خوراک کی درآمد پر پابندی میں 2 سال کی توسیع کر دی

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کی زرعی مصنوعات پر عائد پابندی میں مزید دو سال کی توسیع کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک جاری رہنے والی اس پابندی  میں توسیع  ایک سال سے زیادہ  عرصے کیلئے  بڑھائی گئی ہے۔

روس یوکرین تنازع پر مغربی پابندیوں کے جواب میں اگست 2014 میں نافذ کی گئی اس پابندی سے امریکہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، ناروے اور کینیڈا کی مصنوعات متاثر ہوئیں۔ بعد ازاں ان پابندیوں کو یوکرین سمیت دیگر یورپی ممالک تک بڑھا دیا گیا تھا۔

صدر پوتن نے روس کی زرعی ترقی کو تیز کرنے کے لئے درآمدی پابندی کی تعریف کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!