منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل اور سٹریٹجک کروز میزائل کے...

عوامی جمہوریہ کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل اور سٹریٹجک کروز میزائل کے کامیاب تجربے

سیول: عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے  ایک نئی قسم کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل اور ایک بہتر سٹریٹجک کروز میزائل کے کامیاب  تجربے کئ جبکہ ملک کے  صدر کم جونگ اُن  نے اپنے دفاع کے لئے فوجی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی  نے  بتایاکہ ہواسونگفو-11-ڈی اے-4.5 نامی نئے قسم کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کے تجربے کا مقصد 320 کلومیٹر کی درمیانے فاصلے تک  مار کرنے کی درستگی اور  اس کے 4.5 ٹن وزنی انتہائی بڑے روایتی وار ہیڈ کے پے لوڈ کی دھماکہ خیز طاقت کی تصدیق کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک سٹریٹجک کروز میزائل کا بھی تجربہ کیا جس کی کارکردگی کو جنگی استعمال کے لیے انتہائی بہتر بنایا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!