بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے ان خیالات کااظہار لبنان میں مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا، ان دھماکوں میں اب تک 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 3ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین کو ان واقعات پر انتہائی تشویش ہے اوروہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو ان واقعات سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے امکان پربھی تشویش ہے اوروہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
