بدھ, اگست 20, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں انسان نما روبوٹس کی ورلڈ گیمز، جدید ٹیکنالوجی کا سنگِ...

بیجنگ میں انسان نما روبوٹس کی ورلڈ گیمز، جدید ٹیکنالوجی کا سنگِ میل

چین نے جمعرات سے بیجنگ میں انسان نما روبوٹس کی ورلڈ گیمز 2025 کی میزبانی کی جہاں انسانی شکل کے روبوٹس نے ذہانت پر مبنی فیصلہ سازی اور باہمی تعاون میں اپنی جدید ترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایونٹ میں امریکہ، جرمنی اور اٹلی سمیت 16 ممالک کی 280 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے جمعہ سے اتوار  تک تین روز نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول میں جاری رہے ہیں۔

شرکاء نے 26 مختلف ایونٹس میں حصہ لیا جن میں دوڑ، لانگ جمپ، فٹبال اور فری ایکسرسائز جیسے ایتھلیٹک چیلنجز شامل تھے۔ اس کے ساتھ روبوٹس نے سامان کی منتقلی، ادویات کی درجہ بندی اور مختلف منظرناموں میں صفائی جیسے عملی کاموں میں بھی اپنی مہارت دکھائی ہے۔

جیسے جیسے مختلف ممالک مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں کمپنیاں اور تحقیقی ادارے اس ایونٹ کو جدتوں کی نمائش اور علمی تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس طرح روبوٹکس کے ڈیزائن اور کارکردگی کی نئی حدود کو آزمایا جا رہا ہے۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!