بدھ, اگست 20, 2025
تازہ ترینمصر میں چینی کمپنی کے اشتراک سے دیہی خواتین کے لئے پولٹری...

مصر میں چینی کمپنی کے اشتراک سے دیہی خواتین کے لئے پولٹری فارمنگ تربیتی پروگرام شروع

مصر میں چین کے سفارت خانے نے پیر کے روز صوبہ منوفیہ میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ پولٹری فارمنگ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد دیہی خواتین کو عملی مہارتیں فراہم کرنا اور ان کی گھریلو آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ پروگرام مصر کے نیشنل الائنس فار سول ڈویلپمنٹ ورک اور چین کی زرعی کمپنی نیو ہوپ لیوہے کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

منصوبے کا مقصد چین کی زرعی مہارت کو پولٹری فارمنگ کے مؤثر انتظام میں شامل کرنا ہے۔

نیو ہوپ، مصر کی ٹیکنیکل منیجر اور ویٹرنری ڈاکٹر آیا عبدین نے بتایا کہ یہ تربیت مرغیوں کی پرورش کے تمام اہم مراحل کا احاطہ کرے گی۔ یہ تربیت خاص طور پر ساسو مرغیوں کے لئے ایک دن کے چوزے سے لے کر منڈی میں پہنچنے کے مرحلے تک رہنمائی فراہم کرے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چیانگ نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام مصر میں غربت کم کرنے کی کوششوں اور دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک جدید عملی اقدام ہے جو چین اور مصر کے عوام کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کو فروغ دے گا۔

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!