بدھ, اگست 20, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ عالمی مالیاتی کردار کے فروغ کے لئے ایل ایم ای...

ہانگ کانگ عالمی مالیاتی کردار کے فروغ کے لئے ایل ایم ای ترسیلی نیٹ ورک میں شامل

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تاجر اور کلرک لندن میٹل ایکسچینج میں کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ نے لندن میٹل ایکسچینج (ایل ایم ای) کے ترسیلی نیٹ ورک میں شمولیت کے ذریعے اشیائے صرف کے مضبوط تجارتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

چائنہ ریسورسز لاجسٹکس اور جی کے ای میٹل گروپ کے مشترکہ طور پر چلائے جانے والے ایل ایم ای ترسیلی گودام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہا کہ ایل ایم ای ترسیلی نیٹ ورک میں ہانگ کانگ کی شمولیت قومی ترقیاتی حکمت عملی میں معاونت اور بین الاقوامی مالیاتی اور شپنگ مرکز کے طور پر شہر کی حیثیت مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

چھن نے نشاندہی کی کہ چین دنیا کا سب سے بڑا صنعتی ملک ہے جس میں صنعتوں کا سب سے جامع نیٹ ورک موجود ہے۔ ملک میں غیر فولادی دھاتوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، وافر معدنی وسائل موجود ہیں اور دنیا کی اعلیٰ سطح کی ریفائننگ ٹیکنالوجیز دستیاب ہیں جبکہ مختلف دھاتوں کی پیداوار عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک گوداموں پر انحصار کے بجائے ہانگ کانگ میں ترسیلی مقام کے قیام سے سامان کی نقل و حمل کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے جبکہ وسائل کی تقسیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوسکتی ہے۔ یہ اقدام غیر فولادی دھاتوں کے علاقائی ترسیلی ذرائع کی مضبوطی میں بھی مدد دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!