تل ابیب: اسرائیل نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کیلئے 60 ہزار اضافی فوجیوں کو طلبی کے احکامات جاری کر دیئے ۔اسرائیلی میڈیا مطابق متعدد اضافی فوجیوں کو طلبی کے احکامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
عبرانی یونیورسٹی کے محققین کی ایک تحقیق میں غزہ پر نئی فوجی کارروائی کے بارے میں سروے کیا گیا جس میں تین سو سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق25.75 فی صد اضافی فوجیوں نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی اس مہم کے آغاز کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہو گئی ہے، جبکہ 105 دیگر فوجیوں نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کچھ کم ہوئی ہے۔
جب ان فوجیوں سے نئی فوجی کارروائی کے بارے میں اپنے جذبات بیان کرنے کو کہا گیا تو سب سے بڑی شرح یعنی 47.5 فی صد نے حکومت اور اس کے جنگی طرزِ عمل اور یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات پر منفی رائے ظاہر کی۔
