بدھ, اگست 20, 2025
تازہ ترینچین یوم فتح کی فوجی پریڈ جنگی کمانڈ سسٹم کے تحت منظم...

چین یوم فتح کی فوجی پریڈ جنگی کمانڈ سسٹم کے تحت منظم کرے گا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے سنٹرل تھیٹر کمانڈ کے سینئر افسر میجر جنرل شو گوئی ژونگ ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کے زیراہتمام یوم فتح کی فوجی پریڈ کی تیاریوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک فوجی عہدیدار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین کی یوم فتح کی فوجی پریڈ ایک جنگی کمان کے نظام کے تحت منظم کی جا رہی ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے سنٹرل تھیٹر کمانڈ کے ایک سینئر افسر شو گوئی ژونگ کے مطابق یہ پریڈ 3 ستمبر کو منعقد ہوگی تاکہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا سکے۔ اس پریڈ میں ہزاروں فوجی اہلکار، 100 سے زائد طیارے اور سینکڑوں زمینی ہتھیار شامل ہوں گے۔

شو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم، ذہین تجزیاتی نظام اور سیمولیشن ٹیکنالوجیز کو پریڈ کی مشقوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجیز فوجی دستوں کی فارمیشن کی مشقوں، فضائی و زمینی مشترکہ مشقوں اور پریڈ سے متعلق دیگر تربیتی سرگرمیوں کو موثر اور معیاری بنانے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!