چین کے جنوبی مکاؤ میں 2025 مکاؤ بین الاقوامی پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)
مکاؤ(شِنہوا)دوسرا مکاؤ بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول 14 سے 21 ستمبر تک چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں منعقد ہوگا۔ منتظمین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ فیسٹیول مختصر دورانیے کی فلموں کے تبادلے اور ان کی نمائش کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
فیسٹیول میں "مکاؤ شارٹس”، "نیوز وائسز فرام ہورائزن”، "ڈائریکٹر اِن فوکس”، "ایسٹ ایشیا پینوراما” اور "خصوصی نمائشوں” جیسے کئی حصے شامل ہیں۔ باضابطہ مقابلے میں 4 ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین مختصر دورانیے کی فلم، جیوری کا خصوصی اعزاز، بہترین ہدایتکار اور اختراعی کہانی سنانے کا ایوارڈ شامل ہیں۔
مکاؤ ایس اے آر حکومت کے ثقافتی امور بیورو کی صدر اور میلے کی منتظم لیونگ وائی مان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں ایس اے آر حکومت فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس میلے کے ذریعے مکاؤ کو بتدریج بصری تخلیق کے تبادلے کا مرکز بنانے کے لئے مختصر دورانیے کی فلمیں ایک ذریعے کے طور پر کام کریں گی۔
اس میلے میں پیشہ ورانہ ورک شاپس اور صنعتی پینلز بھی شامل ہیں۔
