چینی فوج کا چاک و چوبند دستہ پریڈ میں شریک ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں آنے والی فوجی پریڈ کے لئے مشترکہ اسلحہ جاتی فارمیشنز اس انداز میں منظم کی جائیں گی جو ان کے حقیقی جنگی کردار کی عکاسی کرے۔
پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ان میں زمینی جنگ، سمندری جنگ، فضائی دفاع اور میزائل شکن کارروائیاں، معلوماتی جنگ، بغیر پائلٹ کے لڑاکا یونٹس، رسد اور ساز و سامان کی معاونت اور تزویراتی حملے کے یونٹس شامل ہوں گے۔
