بدھ, اگست 20, 2025
پاکستانبیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد پر وفاقی حکومت، پاک...

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد پر وفاقی حکومت، پاک فوج سے اظہار تشکر

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مدد پر وفاقی حکومت اور پاک فوج سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات بہت زیادہ ہیں مزید امدادی اقدامات کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حالیہ بارشوں سے سیلاب کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے، پاک فوج، صوبائی اور وفاقی حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے بہترین کام کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کی مشکلات اتنی زیادہ ہیں کہ مزید امدادی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بونیر میں 100سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں ،وہاں آباد اقلیتی برادری کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دینے کیلئے عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کی اپیل کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!