بدھ, اگست 20, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ،زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے وائٹ ہاؤس میں کثیر جہتی مذاکرات

ٹرمپ،زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے وائٹ ہاؤس میں کثیر جہتی مذاکرات

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا استقبال کر رہے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور 7 یورپی رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں کثیرجہتی مذاکرات کئے ہیں۔

ان مذاکرات میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلی یین، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب، جرمن چانسلر فریڈرش میرس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون شریک ہوئے۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ اور صدر زیلنسکی کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد ہوئی۔

میڈیا سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے لئے سکیورٹی ضمانتیں قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو کہ ایک اہم نکتہ ہے۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوتن اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

زیلنسکی نے امریکہ کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ان کے اور پوتن کے ساتھ ممکنہ سہ فریقی ملاقات میں شرکت کریں تو یوکرین کو خوشی ہوگی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ اس سہ فریقی ملاقات میں علاقائی تنازع سمیت حساس معاملات پر بات کی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسی سہ فریقی ملاقات جلد از جلد ہونی چاہیے۔

یورپی رہنماؤں نے جنگ بندی کے تصور کی حمایت کی اور کہا کہ یوکرین کے لئے سکیورٹی ضمانتوں پر کچھ پیش رفت ممکن ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے چار فریقی ملاقات کی تجویز دی جس میں یورپی فریق بھی شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم سکیورٹی ضمانتوں کی بات کرتے ہیں تو ہم پورے یورپی براعظم کی سلامتی کی بات کرتے ہیں۔

یہ ملاقاتیں جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا میں ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ہونے والی تقریباً 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد ہوئیں۔ جمعہ کی ملاقات میں کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!