اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین افریقہ اقتصادی اورتجارتی تعاون نئی بلندیوں کو پہنچ گیا ہے:چینی معاون...

چین افریقہ اقتصادی اورتجارتی تعاون نئی بلندیوں کو پہنچ گیا ہے:چینی معاون وزیر

بیجنگ: چین کی معاون وزیربرائے تجارت تانگ وین ہونگ نے کہا ہے کہ  چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے 2021 میں قیام کے بعد سے چین-افریقہ اقتصادی اورتجارتی تعاون مسلسل نئی بلندیوں کو چھورہا ہے،جس سے چین اور افریقہ کی عوام کو ٹھوس فوائد پہنچ رہے ہیں۔

تانگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کوبیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا،جس میں  تین سال قبل سینیگال میں ہونے والی ایف او سی اے سی کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے دوران چین کے اعلان کردہ تعاون کے نو پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت اور کامیابیوں سےآگاہ کیا۔

یہ نو پروگرام طب وصحت، غربت میں کمی اور زرعی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ڈیجیٹل اختراع، ماحول دوست ترقی اور صلاحیت سازی سے متعلقہ  شعبوں کے ہیں۔

تانگ کے مطابق، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی اور زرعی ترقی کے پروگراموں کے ذریعے چین-افریقہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور چین مسلسل 15 سالوں سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!