اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس کا یوکرین میں تیل ذخیرہ کرنے والی سہولت پر حملہ

روس کا یوکرین میں تیل ذخیرہ کرنے والی سہولت پر حملہ

کیف: روس کے یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں ایندھن اور لبریکینٹس ذخیرہ کرنے والی سہولت پر حملے سے آگ لگ گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق منگل کو علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقائی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق، روسی افواج کی طرف سے فائر کیا جانے والا میزائل مقامی وقت کے مطابق تقریباً نصف شب کے بعد 3 بجےاسٹوریج ڈپو سے ٹکرایا۔

90 سے زائد امدادی کارکنوں اور 20 سے زائد آلات بشمول دو فائر ٹرینوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔مقامی حکام کی جانب سے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

یوکرین کے دارالحکومت پربھی  رات بھر ڈرون اور کروز میزائل حملے جاری رہے،تاہم حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ  شہر کے مضافات میں تمام فضائی حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!