اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینطبیعت ناسازہے، عدالت کے احترام میں حاضر ہوا ہوں، پرویز الٰہی

طبیعت ناسازہے، عدالت کے احترام میں حاضر ہوا ہوں، پرویز الٰہی

لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہے، عدالت کے احترام میں حاضر ہوا ہوں۔تفصیلات کے مطابق منی لارنڈرنگ کیس میں عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ابھی ناساز ہے، عدالت کے احترام میں آیا ہوں، معزز جج کا حکم تھا اس لئے بیماری کی حالت میں آنا پڑا۔صحافی کے سوال کہ آج سے تین برس قبل اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ مقدمے میں بیٹھے تھے اورآج آپ؟اس پر پرویز الٰہی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھ جائیں میں وہاں چلا جاتا ہوں۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ پرویز الٰہی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے جس پر سابق وزیراعلی نے کہامیرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپ کو بتائیں گے اور ساتھ ہی وہاں سے رخصت ہوگئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!