اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننیب نے عمران،بشریٰ کیخلاف دو جلدوں پر مشتمل نیا توشہ خانہ ریفرنس...

نیب نے عمران،بشریٰ کیخلاف دو جلدوں پر مشتمل نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: نیب نے عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 2 جلدوں پر مشتمل نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔

تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کی جانب سے دائر ریفرنس دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار احتساب عدالت نیب کی جانب سے دائر نئے توشہ خانہ ریفرنس کا جائزہ لیں گے اور اعتراضات دور کے بعد اسے احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھجوایا جائے گا جس پر وہ خود یا کسی دوسری احتساب عدالت کوریفرنس منتقل کرنے کافیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے توشہ خانہ ریفرنس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں جن میں بنیامین سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن،پروٹوکول افسر وزیر اعظم ہاؤس طلعت محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود،وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فہیم، سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر محمد احمد،سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ،ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون ودیگرشامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!