اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعمر ایوب کا فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو جہنم  واصل کرنے...

عمر ایوب کا فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو جہنم  واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء پر فخر ہے، مشکل کی گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے گزشتہ روز باجوڑ میں افغان سرحد پر در انداز ی ناکام بنانے اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

انہوں نے کہا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنیوالے نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات خان اور سپاہی وقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء پر فخر ہے، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!