اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعوام2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں 50 ارب کا فائدہ ہوگا،اویس لغاری

عوام2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں 50 ارب کا فائدہ ہوگا،اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں آئی پی پیز بارے خوشخبری سنائیں گے،کپیسٹی پیمنٹ لوڈشیڈنگ سے بچنے کی قیمت ہے،عوام2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب کا فائدہ ہوگا،فکس چارجز کو بڑھا کر فی یونٹ قیمت میں کمی کی ہے، اقدام سے بہتری آئے گی، آئی پی پیز بارے بات کرنے پر عوام کا شکر گزارہوں جو بات منسٹری کھل کر نہیں کرسکتی تھی انہوں نے کی،  ملک میں بجلی کے یکساں استعمال کیلئے صنعتوں کا لگنا اہم ہے، وزیراعظم چین کیساتھ ری لوکیشن آف انڈسٹریز کا اہم منصوبہ شروع کرچکے ہیں، صنعتی استعمال بڑھنے سے لوڈ بہتر استعمال ہوگا، عوامی اخراجات کم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے حکومت سمیت متعدد ادارے اس پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 30 فیصد انرجی ری نیو ایبل ہے،انسٹال کپیسٹی 39 ہزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ہم نے اتنی صلاحیت کیوں بڑھائی ہوئی ہے تو آپ کی صلاحیت اتنی ہی ہے جتنی آپ کو ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال جب درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جاتا ہے تو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 300 سے 400 میگا واٹ کی کمی آتی ہے، ہر سال ہر پلانٹ کو کچھ دنوں کے بند بھی کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد آپ کے 34 ہزار میگا واٹ بچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طلب کے مطابق منصوبہ بندی کرنی ہوتی ہے، اس وقت آپ کے پاس 29 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بجلی جو ہر وقت استعمال کیلئے ہوتی ہے وہ صرف 7 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ سب سے زیادہ طلب 24 ہزار میگا واٹ ہے، ایک ہزار 845 میگا واٹ صرف اس لئے سسٹم میں پڑا ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کو 85 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے، اس کے علاوہ اس ایک ہزار 845 میگا واٹ کی کوئی طلب نہیں ہے، اس کیلئے ہمارا سسٹم 50 ارب روپے سالانہ ادا کر رہا ہے،عوام2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب کا فائدہ ہوگا، یہ وہ قیمت جو وہ علاقے ادا کر رہے ہیں جہاں لائن لاسز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہزار 831 میگا واٹ سسٹم میں اس لئے رکھا ہوا ہے تا کہ آپ 874 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے بچ سکیں، سال میں 8 ہزار 760 گھنٹے ہوتے ہیں، ان میں سے اگر آپ 10 فیصد بجلی برداشت کرلیں تو 100 ارب کی کپیسٹی پیمنٹ نہیں دینی پڑے گی، کپیسٹی پیمنٹ لوڈشیڈنگ سے بچنے کی قیمت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!