غزہ: غزہ شہر میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 بے گھرفلسطینی جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی شہری دفاع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے الرمال کے علاقے میں مصطفیٰ حفیظ اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں سینکڑوں بے گھرفلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے شِنہوا کو بتایاکہ اب تک نو لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔
بسال نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کونظرانداز کرتے ہوئے غزہ شہر میں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
