ناکورو، کینیا: کینیاکے شمال مغربی علاقے کی ایک مصروف شاہراہ پر مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ٹکر سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس اورعینی شاہدین کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 5 بجےناکورو ایلڈورٹ ہائی وے پر پیش آیا، جب کیسومو سے ساحلی شہر ممباسا جانے والی ایک مسافربس کی بریکیں فیل ہوگئیں۔مسافر بس کھائی میں گرنے سے پہلےآگے جانے والی دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کے مطابق مسافر بس میں تقریباً 51 مسافر سوار تھے۔
کینیا ریڈ کراس سوسائٹی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ حادثے میں زخمی 36 افراد کو مولو اور کاپٹک شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
