اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے وزیر دفا ع سے ویتنامی ہم منصب کی ملاقات،عسکری تعاون...

چین کے وزیر دفا ع سے ویتنامی ہم منصب کی ملاقات،عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ: چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون سے  انکے ویتنام کے ہم منصب پھن وان گیانگ نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دووران ملاقات ڈونگ نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے معیار اور کارکردگی کی بہتری کیلئے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی تربیت،مشترکہ مشقوں اور بین الاقوامی تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے کلیئے کام کرنا  چاہیے جبکہ مزید عملی تعاون کیلئے نئے شعبوں میں توسیع دی جانی چاہیے۔

دوران گفتگو  ویتنام کے وزیر دفاع نے کہا کہ ویتنام باہمی دوروں،دوستانہ سرحدی تبادلوں اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر فروغ دینے کیلئے چین کی فوج کیساتھ تعاون مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!