اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجاپان کی حکمران جماعت ایل ڈی پی کا صدارتی الیکشن 27 ستمبر...

جاپان کی حکمران جماعت ایل ڈی پی کا صدارتی الیکشن 27 ستمبر کو ہوگا

ٹوکیو: جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی(ایل ڈی پی ) وزیر اعظم فومیو کشیدا کے جانشین کے تقرر کیلئے پارٹی کا صدارتی الیکشن 27 ستمبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2021  میں کشیدا کے پارٹی کے رہنما منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوگا اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایک درجن کے قریب قانون ساز کشیدا کی جگہ لینے کے لیے اس عہدے کے لیے مقابلہ کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدا جن کی ایل ڈی پی کے صدر کی حیثیت سے تین سال کی مدت ستمبر کے آخر میں ختم ہو رہی ہے  نے گزشتہ ہفتے اچانک اعلان کیا کہ وہ دوبارہ انتخاب لڑے بغیر پارٹی صدارت سے دستبردار ہو جائیں گے، جس کے بعد ایل ڈی پی کے متعدد افراد انتخاب لڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

اقتصادی سلامتی کے سابق وزیر 49 سالہ تاکایوکی کوبایاشی پیر کے روز ایل ڈی پی کی صدارت کے لیے میدان میں اترنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!