اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلترکیہ کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے طویل فاصلے کے...

ترکیہ کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے طویل فاصلے کے کروز میزائل کا تجربہ

انقرہ: ترکیہ نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے طویل فاصلے کے کروز میزائل "کارا اتماکا” کے اب تک کی طویل ترین پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کے سربراہ ہالوک گورگن نے بتایا کہ تازہ ترین تجربے میں میزائل نے درستگی حاصل کی جو اب تک کی سب سے طویل پرواز ہے۔

گورگن کے مطابق کارا اتماکا اسٹریٹجک نوعیت کےزمینی اہداف کے خلاف انتہائی درست حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "کارا اتماکا اپنی منفرد خصوصیات کی بدولت عالمی حریفوں سے منفرد نوعیت کا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ یہ میزائل کے ٹی جے 3700 انجن سے چلتا ہے اور یہ متحرک پلیٹ فارم سے لانچ ہونے کے بعد فضا میں تیرتے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ جیسا کہ اسے تیار کرنے والے ادارے نے اپنی ویڈیو میں دکھایا ہے۔

جیمنگ کے خلاف مزاحمت کرنے والے اس میزائل کو ٹیکٹیکل پہیوں والی گاڑیوں سے لانچ کیا جا سکتا ہے یہ زمین پر موجود کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے میں بھی استعمال ہوسکتا ہے جن میں فضائی دفاعی بیٹریوں کے ساتھ ساتھ نصب شدہ یا موبائل میزائل نظام دونوں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!