اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ، سنگاپور کی ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ پر...

چین نے امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ، سنگاپور کی ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگادی

بیجنگ: چینی وزارت تجارت نے امریکہ، یورپی یونین ، برطانیہ  اور سنگاپور میں تیارشدہ ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے ، اس فیصلے کا اطلاق منگل سے ہو گیا ہے۔

وزارت کے مطابق متعلقہ کمپنیوں پر 5 سال کے لیے 23.1 سے 75.5 فیصد تک ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

چین نے اگست 2018 میں امریکہ ، یورپی یونین اور سنگاپور سے درآمد شدہ ہیلوجنیٹڈ بیوٹائل ربڑ پر پانچ سال کے لئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی۔

وزارت نے اگست 2023 میں شروع کی گئی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے حتمی فیصلے میں کہا کہ اگر اینٹی ڈمپنگ ختم کردی گئی تو چین میں ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی ڈمپنگ جاری رہ سکتی ہے یا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے جس سے چین کی متعلقہ صنعت کو نقصان ہوگا۔

ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ بنیادی طور پر مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس میں  ٹیوب لیس ٹائروں میں ہوا کی بندش کی تہہ، گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والی اندرونی ٹیوب ، دواؤں کی بوتل کے اسٹاپرز ، شاک پروف پیڈز، چپکنے والے اور سیلنگ مواد شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!