ین چھوان: چین کے ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں ایک ورکشاپ میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ ننگ ڈونگ توانائی کیمیکل صنعتی بیس میں واقع نئے مواد کی کمپنی کی ورکشاپ میں مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 38 منٹ پر ہوا جبکہ 3 بجکر 35 منٹ پر جائے حادثہ پر لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔
امدادی کارکنوں کے مطابق 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور بعد ازاں پہلے لاپتہ ہونیوالے 2 افراد کے بھی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
تلاش اور بچاو کا کام ختم کر دیا گیاہے اورحادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
