اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی شیان بین جیاؤ کے پانیوں میں فلپائن کی دراندازی کی...

چین کی شیان بین جیاؤ کے پانیوں میں فلپائن کی دراندازی کی مخالفت، ٹھوس اقدامات کا اعلان

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کی شیان بین جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کی چین سخت مخالفت کرتا ہے اوروہ اپنی علاقائی خودمختاری ، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ  نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

ماؤ نے کہا کہ 19 اگست کو فلپائنی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نان شا چھون ڈاؤ خطے کے شیان بین جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوئے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے روکنے اور انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے جان بوجھ کر چائنا کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز کو خطرناک انداز میں ٹکر ماری جو نفاذِ قانون کیلئے گشت پر تھا۔

ماؤ نے کہا کہ اس تصادم کا سبب بننے کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے ۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے ملکی و بین الاقوامی قانون کے تحت ضروری اقدامات کئے اور جائے وقوعہ پر اس کی حکمت عملی پیشہ ورانہ ، منظم اور مناسب تھی۔

ترجمان ماؤ نے اس بات کا زور دیا کہ شیان بین جیاؤ چین کے نان شا چھن ڈاؤ خطے کا حصہ ہے۔ یہ ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے اور غیر آباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن نے کوسٹ گارڈ بحری جہازوں کو شیان بین جیاؤ کے پانیوں میں دراندازی کے لئے بھیجا تھا تاکہ وہاں لنگر انداز فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو رسد بھیج کر اس علاقے میں اپنی طویل مدتی موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔

ماؤ نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری ، بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہوا۔  چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنی علاقائی خودمختاری ،بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ اور ڈی او سی کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!