اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناڈیالہ، عمران، بشریٰ کی مبینہ سہولت کاری، 3 خواتین سمیت 6ملازمین گرفتار

اڈیالہ، عمران، بشریٰ کی مبینہ سہولت کاری، 3 خواتین سمیت 6ملازمین گرفتار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین سمیت 6ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیلئے مبینہ سہولت کاری کے الزام میں سیکیورٹی اداروں نے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا،ملازمین میں ایک لیڈی سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!