چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر ننگ چھی میں سیچھوان- شی زانگ ریلوے منصوبے کے ایک تعمیراتی مقام کا معائنہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بڑے قومی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ ترقی دینے، اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف النسل برادریوں کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
لی نے یہ بات جمعہ سے ہفتہ تک چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے معائنہ دورے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دینے، بڑے قومی منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانے اور مقامی حالات کے مطابق مخصوص اور مسابقتی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ننگ چھی شہر میں سیچھوان-شی زانگ ریلوے منصوبے کے تعمیراتی مقام کا معائنہ کرتے ہوئے لی نے کہا کہ ریلوے کی تکمیل اور افتتاح شی زانگ کی ترقی اور لوگوں کے روزگار کو بہتر بنانے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیار اور حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
یارلونگ زینگ بو بجلی گھر کو صدی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے لی نے اس منصوبے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کی خاطر جدید ٹیکنالوجیز، آلات، تکنیکس اور مواد کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی زور دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس منصوبے کو نئے دور کا ایک بڑا علامتی منصوبہ بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔
شی زانگ کے دارالحکومت لہاسا میں جدید زرعی نمائش کے ایک زون میں لی نے شی زانگ کی زراعت اور مویشی پال صنعتوں کے ساتھ ساتھ سطح مرتفع کے حیاتیاتی ادارے کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
