ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلایئر چائنہ نے بیجنگ اور تاشقند کے درمیان براہ راست پرواز کا...

ایئر چائنہ نے بیجنگ اور تاشقند کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کردیا

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں چین کے شی آن شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی براہ راست پرواز ایم یو 855 کا تاشقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واٹر کینن سے پانی چھڑک کر استقبال کیا جارہاہے-(شِنہوا)

تاشقند(شِنہوا)چینی فضائی کمپنی ایئر چائنہ نے بیجنگ اور ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے درمیان براہ راست پرواز کے پہلے روٹ کا آغاز کردیا۔

افتتاحی پرواز تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، جہاں اس اہم موقع کی مناسبت سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

ایئر چائنہ کے تاشقند میں نمائندے لی گوانگ پھنگ نے کہا کہ یہ نیا فضائی روٹ چین اور ازبکستان کے درمیان معیشت، تجارت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو فروغ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روٹ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں اور وسائل کے تبادلے کے لئے ایک زیادہ آسان اور موثر فضائی راستہ فراہم کرے گا۔

ازبکستان ایئرپورٹس ہینڈلنگ کے اول نائب ڈائریکٹر امید خامرائیف نے کہا کہ یہ نیا فضائی روٹ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور سیاحت و تجارتی روابط کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

 بیجنگ-تاشقند پرواز بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!