پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانپی ٹی آئی جمہوری ایوانوں کے لیے نہیں، احتجاج کے لیے بنی...

پی ٹی آئی جمہوری ایوانوں کے لیے نہیں، احتجاج کے لیے بنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آ باد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ حقیقت اور پختہ ہو گئی ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری ایوانوں کے لیے نہیں، یہ جماعت صرف سڑکوں، چوراہوں، ہنگاموں اور پرتشدد احتجاج کے لیے بنی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ان کے ارکان کا حلف اٹھانے کا راستہ روک دیا گیا؟ ،پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ وہی غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ ہے جو بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اختیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قاسم سوری اور عارف علوی کے ذریعے یہی طریقہ اختیار کیا تھا، نہ عدم اعتماد کو روکا جا سکا، نہ ہی اپوزیشن ارکان کے حلف کو روکا جاسکے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!