ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلویتنام میں سیاحتی بحری جہازالٹنے کےباعث 37 افراد ہلاک

ویتنام میں سیاحتی بحری جہازالٹنے کےباعث 37 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی صوبے چھوانگ ننھ کے ہا لونگ خلیج میں  سیاحتی جہاز کے الٹنے کی جگہ پر امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہنوئی(شِنہوا)ویتنام کے شمالی ہا لانگ خلیج میں ایک سیاحتی  بحری جہاز کے الٹ جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 47 افراد کو نکالا جا چکاہے جن میں 10 افراد کو زندہ نکالا گیا جبکہ 37 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہو چکی ہے۔

ویتنام نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملبے کو اتوار کی صبح مزید تحقیقات کے لئے ساحل پر لایا گیا۔

یہ بحری جہاز ہفتہ کی سہ پہر کو 48 ویتنامی سیاحوں کو سیاحتی دورے پر لے جاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جہاز میں عملے کے 5 ارکان بھی سوار تھے۔

ویتنام کے نائب وزیراعظم تران ہونگ ہا کی ہدایت پر چھوانگ ننھ صوبے کے حکام نے امدادی کارروائی میں مدد کے لئے 4 بڑے بحری جہاز اور بنیادی ریسکیو فورسز کو تعینات کیا ہے۔

مقامی میڈیا وی این ایکسپریس کے مطابق سمندری طوفان وی فا کے علاقے کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں اب لاپتہ افراد کی تلاش میں تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!