یرس: نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ تھامین آرینس مین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14 واں مرحلہ جیت لیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 14ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پا سے سپربیگنیرس تک کا 182.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔
25 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار تھامین آرینس مین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180.6 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے، 53 منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ، 28سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس کا 12 واں مرحلہ جیتنے کے ساتھ ہی سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے تیسری مرتبہ یلوجرسی حاصل کرلی ہے جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
