اسلام آباد: اسلام آباد میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1748.40 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا، راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائے گا۔
