اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمکاؤ میں مئی کے دوران سیاحوں کی آمد میں 25.3 فیصد اضافہ

مکاؤ میں مئی کے دوران سیاحوں کی آمد میں 25.3 فیصد اضافہ

چین کے جنوبی مکاؤ میں واقع سینٹ پالز کے کھنڈرات کے قریب سیاح ںظرآرہےہیں۔(شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں مئی 2025 کے دوران 33 لاکھ 72 ہزار 81 سیاحوں کا خیرمقدم کیا گیا جو  گزشتہ سال کی نسبت 25.3 فیصد اضافہ ہے۔

ایس اے آر کی شماریات و مردم شماری سروس(ڈی ایس ای سی) کی جانب سے جمعہ کےروز جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک دن کے لئے آنےوالے سیاحوں  کی تعداد میں 39.2 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ تعداد تقریباً 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب رات بھر قیام کرنے والے سیاحوں  کی تعداد میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13لاکھ  70 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ تمام سیاحوں کے قیام کی اوسط مدت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 0.1 دن گھٹ کر 1.1 دن رہ گئی۔ سروس نے اس کی وجہ ایک روزہ سیاحوں کا زیادہ تناسب قرار دیا۔

ڈی ایس ای سی  نے بتایا کہ  جہاں تک سیاحوں کے ذرائع کا تعلق ہے تو چینی مین لینڈ بدستور سب سے بڑا ذریعہ رہا جس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 24لاکھ39 ہزار936 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 31.4 فیصد زائد ہے۔ ہانگ کانگ اور تائیوان سے آنے والے سیاحوں کی آمد میں بالترتیب 6.7 فیصد اور 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سیاحوں کی مجموعی آمد 2لاکھ32 ہزار211رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!