چائنہ کوسٹ گارڈ کی فراہم کردہ اس تصویر میں چین کے نان شا چھن ڈاؤ خطے کے شیان بن جیاؤ پانیوں میں موجود فلپائنی بحری جہاز 9701 کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے ترجمان نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوئی بھی کوشش بے سود ہوگی۔
سی سی جی کے ترجمان لیو ڈی جون نے کہا کہ سی سی جی نے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کے بحری جہازوں کی حالیہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
لیو کے مطابق فلپائن نے اتوار سے بدھ تک بحیرہ جنوبی چین میں نان شا جزائر کے بان یوئے جیاؤ اور جیان ژانگ جیاؤ کے قریب غیر قانونی کارروائیاں کرنے کے لیے متعدد بحری جہاز بھیجے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن کے بحری جہاز ماہی گیری کے تحفظ کے بہانے بار بار غیر قانونی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی میں ملوث رہے ہیں جس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین کو بان یوئے جیاؤ اور جیان ژانگ جیاؤ سمیت نان شا جزائر اور ان کے ملحقہ پانیوں پر نا قابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔
لیو نے کہا کہ سی سی جی کی جانب سے چین کی قومی خودمختاری اور بحری حقوق کے تحفظ کے لیے چین کے دائرہ اختیار میں آنے والے پانیوں میں قانون نافذ کرنے والی باقاعدہ کارروائیاں جاری رکھی جا ئیں گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link