ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلغربت اور ترقی کی کمی تنازعات کی بڑی بنیادی وجوہات ہیں، چینی...

غربت اور ترقی کی کمی تنازعات کی بڑی بنیادی وجوہات ہیں، چینی مندوب

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(سامنے درمیان میں) اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں سلامتی کونسل میں غربت،پسماندگی اور تنازعات کے موضوع پر  کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے تنازعات کی بنیادی وجوہات ترقیاتی نکتہ نظر سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غربت، پسماندگی اور تنازع کے موضوع پر منعقدہ کھلی بحث کے دوران کہا کہ غربت اور ترقی کی کمی تنازعات کی بڑی بنیادی وجوہات ہیں۔

فو کانگ نے ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی خلیج کو کم کرنے میں مدد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ترقی کو دوبارہ عالمی ایجنڈے کے مرکز میں لانا چاہیے، غربت میں کمی، تعلیم، روزگار اور استعداد کار میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی ملک یا فرد پیچھے نہ رہ جائے۔

فو نے مضبوط عالمی ترقیاتی شراکت داری اور عالمی طرز حکمرانی میں بہتری پر زور دیا۔

فو نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے سرکاری ترقیاتی امداد کے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی اور تکنیکی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔

فو نے کہا کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کی بہتر عکاسی ہو سکے اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافہ ہو۔

فو نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پرامن ترقی، باہمی فائدے پر مبنی تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دنیا کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!