اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل119چینی باشندوں کو اسرائیل سے مصر منتقل کردیا گیا

119چینی باشندوں کو اسرائیل سے مصر منتقل کردیا گیا

اسرائیل سے مصر منتقل کئے جانے والے چینی باشندے مصر کے جنوبی صوبے سینا میں واقع طابا بارڈر کراسنگ پر روانگی کے لئے بس میں سوار ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

طابا، مصر(شِنہوا)119 چینی شہریوں کو مصر کے جنوبی صوبے سینا میں واقع طابا بارڈر کراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے مصر منتقل کردیا گیا۔

ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد یہ چینی باشندے مقامی وقت کے مطابق تقریباً سہ پہر ساڑھے 3 بجے (12:30 جی ایم ٹی) مصر میں داخل ہوئے اور بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا ۔

چینی سفارت خانے کے مطابق ان افراد میں 117 طلبہ اور ہانگ کانگ کے 2 شہری شامل ہیں، جنہیں قاہرہ منتقل کیا جائے گا۔

مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ نے کہا کہ چین بیرون ملک مقیم اپنے ہم وطنوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے تمام تیاریاں 24 گھنٹوں میں مکمل کیں اور ایک گروپ کو راتوں رات طابا روانہ کیا تاکہ داخلے کے عمل کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفارتخانے نے مصری حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اجازت نامے، معاونت اور سکیورٹی کی ضمانتیں حاصل کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!