چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر ان شون کے ضلع شی شیو میں تزئین و آرائش کے بعد باڈا بستی کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2019 سے 2024 تک 2 لاکھ 80 ہزار پرانی رہائشی بستیوں کی تزئین و آرائش کی گئی جس سے 12 کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ ہوا۔
نائب وزیر برائے ہاؤ سنگ اور شہری۔دیہی ترقی چھن ہائی شیانگ نے منگل کو ملک بھر میں شہری تجدید کی کوششوں سے متعلق ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس ملک گیر منصوبے سے 4 کروڑ 80 لاکھ گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تزئین و آرائش کے پروگرام کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر پرانی پائپ لائنوں کو بہتر کیا گیا ۔ 38 لاکھ 70 ہزار پارکنگ مقامات مز ید بنائے گئے اور بزرگوں کی نگہداشت کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے 78 ہزار برادری خدمات سہولیات تعمیر کی گئیں۔
مقامی حکام نے رہائشیوں کے اہم ترین خدشات دور کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ملک بھر میں 44 کروڑ 60 لاکھ مربع میٹر رہائشی عمارتوں کا احاطہ کرتے ہوئے توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی عملدرآمد کیا گیا۔
چین کے مختلف علاقوں میں موجودہ رہائشی عمارتوں میں لفٹس نصب کرنے کو ایک اہم عوامی فلاحی منصوبے کے طور پر ترجیح دی گئی ہے۔ اس اقدام سے معمر افراد اور نقل و حرکت سے محروم افراد کو خاص طور پر فائدہ پہنچا ہے۔
