اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تخفیف غربت اور پائیدار ترقی پر شنگھائی تعاون تنظیم کے...

چین میں تخفیف غربت اور پائیدار ترقی پر شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم کا انعقاد

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں تحفیف غربت اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم 2025 شروع ہوگیا ۔(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں تحفیف غربت اور پائیدار ترقی پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم 2025 شروع ہوگیا۔

منگل سے شروع ہونے والے اس فورم سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اچھی ہمسائیگی، دوستی و تعاون کمیشن کی چیئرپرسن شین یوئے یوئے نے چینی صدر شی جن پھنگ کا مبارکباد کا خط پڑھ کر سنایا اور اہم خطاب کیا۔

شین نے کہا کہ مبارکباد کا خط صدر شی کے تحفیف غربت اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور دینے کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک درمیان تبادلے اور باہم سیکھنے کو گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایس سی او برادری کے قیام سے متعلق ان کی مخلصانہ توقعات کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحفیف غربت اور پائیدار ترقی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عوام کا ذریعہ معاش بہتر بنانے اور ترقی کے حصول کی خواہش سے مطابقت رکھتی ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام سے متعلق یہ کوششیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

شین نے کہا کہ ہمیں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، تحفیف غربت کے لئے ماحول کو سازگار بنانے اور باہم سیکھنے کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ فائدہ مند تعاون حاصل کرکے تکنیکی مدد کو مضبوط اور تحفیف غربت کے اثرات میں اضافہ کیا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اتفاق رائے اور قوت پیدا کرنے، جدیدیت کی سمت بڑھنے، تحفیف غربت اور پائیدار ترقی میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!