اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی معیشت نے دباؤ کے باوجود مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا

چینی معیشت نے دباؤ کے باوجود مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا

چین کے شمالی شہر تیانجن کی تیانجن بندرگاہ سے ایک مال بردار جہاز گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت نے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے اور وہ  اندرونی مسائل اور بڑھتے ہوئے بیرونی جھٹکوں کے باوجود مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی معیشت کے لئے بنیادی طور پر مثبت نکتہ نگاہ تبدیل نہیں ہوا ہے اور پائیدار معاشی بحالی کے لئے کئی سازگار حالات موجود ہیں۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی کھپت کے ایک اہم اشاریے اشیائے صرف کی خوردہ فروخت  اپریل میں گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد بڑھ کر 37.2 کھرب یوآن (تقریباً 517.27 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافہ ہوا  جو ابتدائی 3 ماہ  کے 4.6 فیصد اضافے کے مقابلے میں تیز ہے۔

این بی ایس کا کہنا ہے کہ ابتدائی 4 ماہ میں خدمات کی پیداوار کا اشاریہ گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد بڑھا جو سہ ماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس تیز ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!